|
|
| General | | Forum | Threads | Posts | Last Post | A new look of safdarhamadani.com
میں نے اپنے والد صفدر ھمٰدانی کی ادبی اور نشریاتی ہمہ جہت زندگی کو سامنے لانے کے لیئے انکی 54 ویں سالگرہ کے موقع پر ''صفدر ھمدانی ڈاٹ کوم'' کے نام سے ویب سائٹ تیار کی تھی جسے اردو اور شاعری سے تعلق رکھنے والے دنیا بھر سے مختلف لوگوں نے پسند کیا تھا۔
میں کوئی ویب ڈیزائننگ کا ماہر نہیں لیکن یہ سب کچھ میں نے اپنے طور پر اپنے والد صفدر ھمدانی کو ایک برتھ ڈے گفٹ کے طور پر انکے لیئے بنائی تھی۔
میں نے اپنے والد کے علاوہ اپنے دادا مرحوم مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے تاریخی اعلان آزادی پاکستان کو بھی اس سائٹ میں اس لیئے شامل کیا ہے کہ لوگ اس حقیقت سے آگاہ رہیں اور ہم اپنے بزرگوں کو اور انکے تاریخی کارناموں کو یاد رکھیں۔
اب جبکہ اس ویب سائٹ کو بنے ہوئے کئی سال کا عرصہ گزر چکا ہے تو ہم یہ طے کیا کہ اس ویب سائٹ کو تازہ اور نئی صورت دی جائے اور کچھ چیزیں اردو کے ساتھ انگریزی زبان میں بھی شائع کی جائیں تا کہ اردو نہ پڑھ سکنے والے بھی میرے والد صفدر ھمدانی اور انکے تخلیقی کام سے آگاہ ہو سکیں۔
مجھے یقین ہے کہ اس کی یہ نئی صورت آپکو پسند آئے گی۔
ابھی یہ کام مکمل نہیں ہے اور کام جاری ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ آپ اس سلسلے میں اپنے رائے ضرور دیں گے۔
والسلام
محمد صفدر
لندن | | Forum | Threads | Posts | Last Post | | Informations | | |
Total users: 2875 Last user: foheydwo Threads: 0 Posts: 0 |
|
|
|
|